پاکستان کے روشن مستقبل کی آخری امید نوجوان ہیں : حسین محی الدین القادری

نوجوان نسل جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اسلام کے حوالے سے پیاس رکھتی ہے مگر انکی تشنگی مٹانے کی بجائے نام نہاد مفکرین انہیں مزید فکری مغالطوں میں دھکیل رہے ہیں۔ نوجوان پاکستان کا ہراول دستہ ہیں اور ملک کے روشن مستقبل کی واحد امید ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کی مرکزی مجلس شوریٰ کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین القادری نے آسٹریلیا سے مصطفویٰ سٹوڈنٹس موومنٹ کے سینکڑوں طلباء سے ٹیلیفونک خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات بڑی تیزی کے ساتھ ایک بہت بڑی تبدیلی کی طرف بڑھ رہے ہیں جس میں طلباء و نوجوانوں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان میں تین طبقے ہیں۔ ایک طبقہ تو بالکل غریب جن کی بے روزگاری، لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی نے کمر توڑ رکھی ہے۔ دوسرا طبقہ درمیانہ ہے جن کے پاس انقلاب کے لیے نکلنے کا وقت نہیں ہے۔ جبکہ تیسرا طبقہ ان رؤسا و امراء کا ہے جنہیں انقلاب کی ضرورت نہیں ہے۔ اس صورت حال میں اگر کوئی روشنی کی کرن بن سکتے ہے تو وہ صرف طلباء ہیں۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان بھر کے اندر طلبہ میں قومی و ملی شعور و غیرت اور اہمیت کا جذبہ پیدا کرکے پاکستان کی ڈویلپمنٹ کے لیے کام کررہی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top