منہاج القرآن انٹرنیشنل (پھاجوسٹی) کوریا کے زیر اہتمام محفل میلاد

مورخہ: 26 مارچ 2011ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا کے زیر اہتمام مورخہ 26 مارچ 2011ء بروزہفتہ کو پھاجو سٹی میں محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری نے محفل کی صدارت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز حافظ محمد بشیر کی تلاوت سے ہوا۔ مردان علی قادری، محمد ارشاد اور اعجاز قادری نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت کی صورت میں ہدیہ عقیدت پیش کئے۔ پروگرام کی نقابت پاکستان سے آئے مہمان حافظ محمد نعمان صدیقی نے کی۔ پاکستان سے تشریف لائے سکالر، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد رشید علامہ غلام ربانی تیمورنے تربیتی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں پائے جانے والے جملہ جانور اور پرندے اپنی خوراک کھانے کے لئے اپنے سر کو اللہ رب العزت کی بارگاہ میں جھکاتے ہیں جبکہ انسان اشرف المخلوقات ہونے کے باوجود اپنی انا اور تکبر سے باہرنہیں نکلتا۔اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں اللہ رب العزت کا خصوصی کرم اور آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نظر کرم نصیب ہو تو ہمیں عاجزی وانکساری کو اپنا اوڑھنا بچھوڑنا بنانا ہوگا۔

پروگرام کے اختتام پردرود وسلام پڑھا گیا اور دعائے خیر کی گئی۔ آخر میں جملہ شرکائے محفل کو لنگر پیش کیا گیا۔

رپورٹ: محمد فاروق

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top