حکومت HEC کی تحلیل کا احمقانہ فیصلہ واپس لے : ساجد گوندل

اگر طلبہ اٹھ کھڑے ہوئے تو حکومت کسی بیساکھی پر کھڑی نہ رہ سکے گی
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور متحدہ طلبہ محاذ کے مرکزی سنئیر نائب صدر کا طلبہ اجلاس سے خطاب

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور متحدہ طلبہ محاذ کے مرکزی سنئیر نائب صدر ساجد گوندل نے مرکزی سیکرٹریٹ میں طلبہ اجلاس کے دوران لاہور کی مختلف یونیورسٹیز اور کالجز سے آئے ہوئے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت HEC کی تحلیل اور صوبوں کو منتقلی کا احمقانہ فیصلہ واپس لے۔ تعلیم جیسے اہم شعبے کی صوبوں کو منتقلی قومی یکجہتی کے خلاف ایک سازش ہے اس سے صوبائیت کو ہوا ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر طلبہ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے تو حکومت کو قائم رہنے کیلئے کوئی بیساکھی نہیں ملے گی۔ حامد علی بخاری کی قیادت میں آنے والے طلبہ وفد نے جلد HEC کے مسئلہ پر قومی طلبہ کانفرنس منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top