منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش کے زیر اہتمام محفل میلاد

مورخہ: 03 مارچ 2011ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش ’’گوشائل ڈنگا‘‘ یونٹ کے زیر اہتمام مورخہ 03 اپریل 2011ء کو چٹاگانگ میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت ’’گوشائل ڈنگا‘‘ یونٹ کے صدر مزمل الحق نے کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت خوانوں نے عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض گوشاڈنگا یونٹ کے نائب صدر آزاد الرحمان نے ادا کئے۔ محفل کے شرکاء سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے علامہ جشیم الدین طیبی نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دور حاضر کی عظیم شخصیت اور مجدد ہیں اور موجودہ دور میں ان کی عظیم خدمات کی وجہ سے دنیا میں اسلام کا اصلی چہرہ سامنے آیا ہے۔ محفل کے شرکاء سے شاہ نواز منہاجی، مشرف حسین ہلالی، شیخ نوشاد اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

پروگرام کے اختتام پر اجتماعی طور صلوٰۃ وسلام پڑھا گیا اور دعائے خیر کے بعد شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: محمدابوالکلام

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top