تحریک منہاج القرآن بیڑ تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفیٰ (ص)

تحریک منہاج القرآن بیڑ تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام مورخہ 17 فروری 2011ء کو عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں تحصیل بھر کے کارکنوں اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ پروگرام میں خصوصی خطاب رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل نے کیا۔ انہوں نے عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمان کی حقیقت درِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پہچان میں ہے۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت شہزاد برادران (منہاج القرآن لاہور) نے حاصل کی اور اپنے مخصوص انداز میں دف کے ساتھ نعت پڑھی جس پر حاضرین محفل دیر تک جھومتے رہے۔

پروگرام میں خصوصی شرکت محمد اسلم قادری صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ اور ناظم اللہ رکھا قادری تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ نے کی جبکہ دیگر مہمانوں میں حاجی محمد سلیم بٹ سرپرست تحریک منہاج القرآن ضلع سیالکوٹ اور راشد باجوہ ناظم تحریک منہاج القرآن ضلع سیالکوٹ شامل تھے۔ ان کے علاوہ جاپان، کویت، ناروے اور سعودی عرب سے آئے ہوئے مہمانوں نے بھی شرکت کی۔

محفل میلاد کے انتظامات میں تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ، یونین کونسل بیڑ کی تنظیمات، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے کارکنوں نے سخت محنت کی۔  پروگرام میں خواتین کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ محفل کے اختتام پر تمام مہمانوں میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ : صفدر علی بٹ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top