تقریب تقسیم اسناد عرفان القرآن کورس : نشتر ٹاؤن لاہور

نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن نشتر ٹاؤن لاہور کے زیراہتمام 7 اپریل 2011ء بروز جمعرات جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات رضوان ٹاؤن نزد جامعہ مسجد اصغری مین روڈ پنجاب سوسائٹی میں عرفان القرآن کورس کے اختتام پر تقریب تقسیم اسناد منعقد کی گئی۔ یہ کورس قاری ذوالفقار علی ناظم اعلیٰ جامعہ عائشہ صدیقہ کے زیر سرپرستی منعقد ہوا جس میں تدریس کے فرائض علامہ عبد المختار قادری نے سرانجام دیئے۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت مصباح نے حاصل کی۔ نعت رسول مقبول کی سعادت فوزیہ ناظمہ تربیت تحریک منہاج القرآن ویمن لیگ نشتر ٹاؤن کے حصے میں آئی۔ قرآن مجید سے محبت اور ادب کے موضوع پر امینہ رشید قادری نے پُرمغز اور مدلل گفتگو کی جبکہ مرکز سے تشریف لائے ہوئے مہمان خصوصی علامہ محمد شریف کمالوی ڈائریکٹر عرفان القرآن کورسز نے کہا کہ قرآن پاک انسان کی زندگی کے ہر موڑ پر اس کی رہنمائی کرتا ہے۔ اس لیے ہر شخص کو قرآن سیکھنا چاہیے۔

بعد ازاں شرکائے کورس میں اسناد تقسیم کی گئیں اور پوزیشن ہولڈرز میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ معلم کورس ہذا کو بھی خصوصی شیلڈ پیش کی گئی۔ اس کورس میں جن لوگوں نے تحریک منہاج القرآن کی رفاقت حاصل کی انہیں خصوصی طور پر مبارکباد پیش کی گئی۔ تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top