حکومت کی تین سالہ کارکردگی مایوس کن ہے، مقتدر طبقات عوام کش پالیسی پر عمل پیرا ہیں : جی ایم ملک

ظالمانہ استحصالی نظام انتخاب عوام کا اصل دشمن ہے

پاکستان عوامی تحریک کے چیف کوآرڈینیٹر جی ایم ملک نے کہا ہے کہ قانون سازی کی بجائے پارلیمنٹ پاور پالیٹکس کر رہی ہے۔ پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں نہ رکنے والے اضافے نے ملک کے 97 فیصد طبقے کی کمر توڑ د ی ہے۔ حکومت کی تین سالہ کارکردگی مایوس کن ہے اور "مقتدر طبقات" عوام کش پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نام نہاد جمہوریت پر میثاق کرنے والوں کو عوام سے نہیں اقتدار سے غرض ہے۔ عوام کو صرف اقتدار کیلئے سیڑھی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور قصر اقتدار میں پہنچ کر عوام کے حقوق کے ساتھ کھیلنے کا شغل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظالمانہ استحصالی نظام انتخاب عوام کا اصل دشمن ہے۔ پارلیمنٹ میں عوامی نمائندوں کے نام پر جو لوگ منتخب ہوتے ہیں وہ کرپٹ انتخابی نظام کی پیداوار ہیں اس لئے عوام طاغوتی نظام کے خلاف بغاوت کر دیں تا کہ ملک میں صالح، باکردار، اہل اور مسائل حل کرنے والی قیادت کی راہ ہموار ہو سکے۔

جی ایم ملک نے کہا کہ وننگ ہارسز کو اسمبلی میں پہنچانے والا انتخابی نظام تمام برائیوں کی جڑ ہے اگر اسے نہ بدلا گیا تو عوام کو نوچنے کا عمل جاری رہے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top