شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری 28 مئی کو نیویارک اور 29 مئی کو نیو جرسی میں میلاد مصطفی (ص) کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

نیویارک (قاضی قیوم) عالم اسلام کے معروف سکالر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 28 اور 29 مئی 2011ء کو نیویارک کا خصوصی تنظیمی و دعوتی دورہ کریں گے۔ اپنے دورہ کے دوران وہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد پاک کے حوالہ سے بڑے عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے جن کا انتظام منہاج القرآن امریکہ کی تنظیم کی جانب سے کیا جارہا ہے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مورخہ 28 مئی کو ساؤنڈ ویو براڈ کاسٹنگ کے نادرن بلیووارڈ کوئینز روڈ پر واقع ہال میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالہ سے منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے۔ جبکہ 29 مئی کو ’’رے ریٹن ایکسپو سنٹر‘‘ نیو جرسی میں بڑے عوامی اجتماع سے خطا ب کریں گے جس میں پانچ ہزار افراد کی شرکت کا خصوصی انتظام کیا جارہا ہے ۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top