منہاج پبلک سکول عباس پور (آزاد کشمیر) کی افتتاحی تقریب

منہاج پبلک سکول عباس پور (آزاد کشمیر) کی افتتاحی تقریب 3 اپریل 2011ء کو  منعقد ہوئی۔ تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم دعوت علامہ افضل قادری کے والد گرامی نے اپنے دست مبارک سے سکول کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر کے قائدین اور عہدیداران بھی موجود تھے۔ 

علامہ محمد افضل قادری نے افتتاحی تقریب میں اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن ہر سطح پر کام کر رہی ہے۔ تعلیمی میدان میں شروع سے ہی تحریک کا کام قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا۔ اس سلسلے میں آزاد کشمیر میں بھی منہاج پبلک سکول قائم کیا گیا ہے، جس سے علاقے میں سستی اور معیاری تعلیم عام ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج پبلک سکول میں تعلیم کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تربیت کا بھی اہتمام کیاگیا ہے، جس کا مقصد طلباء کو معاشرے کا مفید رکن اور اچھا انسان بنانا ہے۔

تقریب کا اختتام دعا سے ہوا۔

رپورٹ : ضیاء الحق قمر ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل عباس پور کشمیر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top