منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت شادیوں کی اجتماعی تقریب آج ہو گی

غریب گھرانوں کی 26 بیٹیاں آج پیا گھر سدھار جائیں گی
انتظامات مکمل، ممتاز سیاسی، سماجی اور رفاعی شخصیات تقریب میں شرکت کریں گی

شہنائیوں کی گونج میں غریب گھرانوں کی 26 بیٹیاں آج پیا گھر سدھار جائیں گی۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی سالانہ پُروقار اجتماعی تقریب منہاج یونیورسٹی ٹاؤن شپ ہمدرد چوک کے وسیع گراؤنڈ میں آج (اتوار) 11:00 بجے ہو گی۔ ہر سال مرکزی سطح پر شادیوں کی اجتماعی تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں غریب گھرانوں کی بیٹیوں کو عزت و وقار کے ساتھ ڈیڑھ لاکھ مالیت کا سامان فی کس گفٹ کیا جاتا ہے، ہر جوڑے کا نکاح علیحدہ علیحدہ پڑھایا جاتا ہے۔

اس تقریب میں ممتاز سیاسی، سماجی اور فلاحی شخصیات بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ شادیوں کی اس تقریب میں دو مسیحی جوڑے بھی نئی زندگی کا آغاز کریں گے۔ ان کی رسومات کی ادائیگی کیلئے پادری موجود ہوں گے۔ ہر جوڑے کے ساتھ 50 باراتیوں کے کھانے کا اہتمام کیا گیا ہے اس طرح مجموعی طور پر تقریباً 1800 افراد کے کھانے کا انتظام کیا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top