تحریک منہاج القرآن دھدو بسراء تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام غوث اعظم کانفرنس

مورخہ: 26 مارچ 2011ء

تحریک منہاج القرآن دھدو بسراء تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام 26 مارچ 2011ء کو سالانہ غوث اعظم کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں تلاوت کلام مجید کی سعادت قاری عبدالعزیز نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محمد اسلم ساہی اور حافظ اسحاق مجددی نے پیش کی۔ خصوصی خطاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ ثناء اللہ ربانی نے کیا۔

علامہ ثناء اللہ ربانی نے سیدنا غوث اعظم رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایمان افروز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی تعلیمات سے ہی انسان راہ عمل پر جا سکتا ہے۔ آخر میں محمد اسلم قادری نے گفتگو کرتے ہوئے لوگوں کو تحریک کا پیغام دیا اور کہا کہ تحریک منہاج القرآن اس صدی کی رسول نما تحریک ہے۔ پروگرام کے اختتام پر صوفی محمد اکرم گیلانی نے دعا کرائی، بعد ازاں لنگر غوثیہ کا بھی وسیع انتظام کیا گیا تھا۔

ماسٹر سجاد احمد بسراء نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ : صفدر علی بٹ

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top