منہاج القرآن انٹرنیشنل چٹاگانگ بنگلہ دیش کے پہلے صدر صوفی پیر مزمل الحق القادری ربانی انتقال کر گئے
بنگلہ دیش (ابوالکلام) منہاج القرآن انٹرنیشنل چٹاگانگ بنگلہ دیش کے پہلے صدر صوفی پیر مزمل الحق القادری ربانی مورخہ 18 اپریل 2011ء کو انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ صوفی پیر مزمل الحق القادری ربانی، سید علامہ مظہر ربانی القادری علی گنج یوپی انڈیا کے خلیفہ تھے، اور مشن اور قائد تحریک سے بے لوث محبت کرتے تھے۔ انہوں نے چٹاگانگ میں منہاج القرآن کی تنظیم کی بنیاد رکھی۔ منہاج القرآن بنگلہ دیش کے سینکڑوں رفقاء و کارکنان اور وابستگان نے محمد ابوالکلام کی قیادت میں ان کے جنازہ میں شرکت کی اور قبر پر پھول چڑھائے۔ ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے منہاج القرآن بنگلہ دیش کے جنرل سیکرٹری ابوالکلام نے کہا کہ صوفی پیر مزمل الحق قادری ربانی ایک درویش اور فرشتہ صفت انسان تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی دین حنیف کی خدمت کے لئے وقف کی ہوئی تھی۔ اللہ رب العزت ان کے درجات بلند کرے اور اہل خانہ، پسماندگان کو صبر کی توفیق دے۔
تبصرہ