اسلام عورت کی بہترین پناہ گاہ ہے : محمد جمعہ خان
قوموں کی تعمیر اور معاشروں کی تشکیل میں عورت کا نمایاں کردار رہا ہے۔
پاکستانی معاشرے کو تباہی اور بربادی سے بچانے کیلئے اغیار کی ثقافت سے اپنے دامن
کو بچانا ہو گا۔
تحریک منہاج القرآن کے ضلعی کوآرڈینیٹر محمد جمعہ خان نے کہا کہ قوموں کی تعمیر اور معاشروں کی تشکیل میں عورت کا نمایاں کردار رہا ہے۔ اسی طرح معاشروں کے استحکام میں عورت کے کردار سے کوئی ذی شعور انکار نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عورت ماں، بہن اور بیوی کے روپ میں ایک گراں قدر نعمت خداوندی ہے اور وہ معاشرے جو اس نعمت کی قدر نہیں کرتے اور اسے اس کا صحیح مقام دینے سے قاصر رہتے ہیں، وہ معاشرے بے حیائی، فحاشی، بے راہروی اور نفسا نفسی کا شکار ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح عورت کو بھی معاشروں میں اپنا مقام بنانے کیلئے اپنے کرادار کو مضبوط اور مستحکم کرنا ہوتا ہے۔ اسلام عورت کی بہترین پناہ گاہ ہے۔ عورت کو پاؤں کی جوتی اور اشتہار و چوباروں کی زینت بنانے والی قومیں ہمیشہ زوال کا شکار ہوئیں۔ پاکستانی معاشرے کو تباہی اور بربادی سے بچانے کیلئے اغیار کی ثقافت سے اپنے دامن کو بچانا ہو گا اور یہ پاکستانی مرد و خواتین کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ اسلام کو مضبوطی سے تھامنے میں ہی عورت کی بقاء ہے۔ کردار کی مضبوطی اور دینی قدروں کی پاسداری عورت کو معاشرے میں قابل عزت مقام عطا کرتی ہے جبکہ اغیار کے نقش قدم پر چلنے سے عورت اپنا تقدس کھو دیتی ہے
انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ آج کی عورت مغربی اور لادینی طبقات کی نقالی سے گریز کرے، دینی اقدار پر کار بند رہے اور معاشرے کی تشکیل اور اسکے استحکام کے لئے موثر کردار ادا کرے۔
تبصرہ