تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام شب بیداری کا پروگرام

مورخہ: 01 مئی 2011ء

تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام شب بیداری کا پروگرام یکم مئی 2011 کو کیا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ کے علاوہ کثیر تعداد میں تحریک کے کارکنان نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت ملک سلطان آرائیں نائب صدر تحریک منہاج القرآن نے حاصل کی۔ بعد ازاں قاری عبدالقیوم غوری نے خوبصورت نعت خوانی کی۔ تحریک منہاج القرآن کے ناظم رانا محمد ظاہر نے پروگرام کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی۔

قائمقام صدر تحریک منہاج القرآن لودھراں چودھری عبدالغفار سنبل نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تربیت کے بغیر کردار سازی ممکن نہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پوری دنیا میں مسلم نوجوان کے کردار کی اصلاح پر توجہ دیے ہوئے ہیں۔ مغربی میڈیا کی یلغار نے ہماری نوجوان نسل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ بے راہ روی کے شکار نوجوان کو سوئے مدینہ کی طرف لے کر جانا تحریک منہاج القرآن کا مشن ہے۔ سلسلہ وار شب بیداریاں نوجوان نسل کو بامقصد زندگی کا شعور دیتی ہیں۔ ہم اپنی دھرتی پر اصلاح احوال کا فریضہ سرانجام دیتے رہیں گے۔

اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب بعنوان محاسبہ نفس حاضرین کو دیکھایا گیا، جسے سن کر حاضرین کی آنکھیں اشکبار ہوگئیں۔ پروگرام کو مثالی بنانے میں اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، ملک عابد جوئیہ، ملک کامران تاج، ملک عمر فاروق، ملک اختر، خواجہ محمد احمد، راشد بھٹی، مرزا راشد مغل، مرزا اسلم مغل، نادر بھٹی، چودھری احسان اللہ، مرزا وسیم اور منہاج القرآن یوتھ لیگ نے اہم کردار ادا کیا۔ اس شب بیداری میں صوبائی نائب امیر راؤ محمد اسحاق نے بھی خصوصی شرکت کی۔

پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top