منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیراہتمام ہفتہ وار محفل ذکر ونعت

مورخہ: 01 مئی 2011ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیر اہتمام مورخہ 01 مئی 2011ء بروز اتوار کو ہفتہ وار محفل ذکر ونعت منعقد ہوئی، محفل میں ویانا کی پاکستانی کمیونٹی نے اپنے ایمان کی تازگی کے لئے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

محفل ذکر ونعت کا باقاعدہ آغاز محمد نعیم رضا کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، شہریار خاں، امجد علی، محمد افضل، حاجی اکبر علی اور حاجی غلام شبیر منہاس نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔ منہاج القرآن آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم نے منہاج نعت کونسل آسٹریا کے جنرل سیکرٹری اور یورپ کے معروف نعت خواں شہر یا ر خاں کو تین ماہ کے دورہ پاکستان و امریکہ سے واپسی پرخوش آمدید کہا اور محفل ذکر و نعت میں ان سمیت دیگر نعت خوانوں کی شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ حاجی غلام شبیر اور حفیظ اللہ قادری نے حاضرین کے ساتھ مل کر درود و سلام پیش کیا۔

نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے امیر حفیظ اللہ قادری نے ختم شریف پڑھا اور اجتماعی دعا کی۔اجتماعی دعا کے بعد حاضرین کو منہاج ڈنر پیش کیا گیا۔

رپورٹ: محمداکرم باجوہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top