منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام منہاج ویب ٹی وی کی افتتاہی تقریب

منہاج ویب ٹی وی کی پر وقار افتتاحی تقریب مرکز منہاج القرآن فرانس میں سینئر نائب ناظم اعلی منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ زاہد فیاض کی صدارت میں منعقد کی گئی۔ مہمانان گرامی میں ممبر منہاج سپریم کونسل حاجی گلزار احمد، امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری، ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری اور چوہدری ظہیر عباس گجر موجود تھے۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت سلمان اسلم نے حاصل کی، جس کے بعد زاہد محمود نے آقا دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ پروگرام میں نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری حاجی محمد اسلم نے ادا کئے جبکہ صدر عبدالجبار بٹ نے منہاج ویب ٹی وی کی لانچنگ پر بریفنگ دی۔ رفقاء و وابستگان کی دیرینہ خواہش کے پیشِ نظر حضور شیخ الاسلام نے گزشتہ برس 18 اپریل 2010ء کو شیخ ساجد فیاض کو منہاج ویب ٹی وی کا ٹاسک دیا تھا۔ منہاج ویب ٹی وی کا افتتاح 30 اپریل 2011ء کو حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کینیڈا سے کیا جو کہ شیخ ساجد فیاض کی انتھک محنت اور کوشش سے ایک سال کی مدت میں مکمل ہوا۔

بذریعہ ٹیلیفون گفتگو کرتے ہوئے شیخ الاسلام نے اتنے کم وقت میں منہاج ویب ٹی وی ڈویلپ0 کرنے پر شیخ ساجد فیاض، آپ کی تمام ٹیم اور منہاج القرآن فرانس کی تنظیم کو مبارک باد دی۔ آپ نے شیخ ساجد فیاض کی محنت و کاوش کو سراہتے ہوئے ان کو منہاج ویب ٹی وی کا چیرمین مقرر کیا آپ نے فرمایا کہ منہاج ویب ٹی وی کے پہلے تین ماہ آزمائشی پیریڈ کے ہوں گے۔ اس کے بعد اس کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔ آپ نے منہاج ویب ٹی وی کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔

تقریب میں منہاج القرآن فرانس کی مرکزی اور ذیلی تنظیمات کی نمائندگی موجود تھی۔ جن میں سینئر نائب صدر رانا محمد اشرف، نائب صدر حاجی محمد اشرف، ناظم مالیات ملک محمد شبیر اعوان، جوائنٹ سیکرٹریز شمریز خان اور قاضی ہارون، صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس چوہدری ظفر اقبال، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اعظم، صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن محمد نعیم چوہدری، صدر مرکز سارسل زاہد محمود، صدر مرکز کلیشی صوبوآ منظور بھٹی اور ناظم منہاج میڈیا فرانس عدنان شفقت موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر تمام احباب نے ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی۔ اس خوشی کے موقع پر تنظیم کی طرف سے مٹھائی کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔

رپورٹ: عدنان شفقت

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top