مسلم لیگ ن کے رہنما محمد حنیف عباسی نے منہاج القرآن سنٹر سارسل فرانس کا وزٹ

مسلم لیگ ’’ن‘‘ کے ایم این اے محمد حنیف عباسی نے مورخہ 29 اپریل 2011ء بروز جمعۃ المبارک مرکز منہاج القرآن اسلامک سنٹر سارسل فرانس کا وزٹ کیا۔ انہوں نے مرکز کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا اور منہاج القرآن کے ذمہ داران سے ملاقات کی۔

محمد حنیف عباسی نے اپنے وزٹ کے دوران مرکز منہاج القرآن سارسل میں نماز جمعہ بھی ادا کی۔ جمعہ کے اجتماع سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے خطاب کیا۔ جمعہ کی نماز کے بعد محمد حنیف عباسی نے علامہ حافظ محمد اقبال اعظم، علامہ عبدالرازق قادری، منہاج القرآن سارسل کے صدر زاہد محمود، حاجی خلیل احمد، قاری کاشف اور انتظامیہ کے دیگر احباب سے ملاقات کی اور منہاج القرآن کی بیرون ممالک خدمات کو سراہا۔ انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ایک مجدد کی حیثیت سے امت مسلمہ کی نشاہ ثانیہ کے لئے کام کر رہے ہیں۔ خاص طور پر انہوں نے دہشت گردی کے خلاف فتویٰ دے کراسلام کے بارے میں اغیار کی طرف سے پھیلائے گئے منفی پراپیگنڈہ کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے مہمان کو بیرون ممالک منہاج القرآن کے نیٹ ورک اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے منصوبہ جات سے آگاہ کیا۔ آخر میں محمد حنیف عباسی کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ترجمہ عرفان القرآن اور منہاج السوی بطور گفٹ پیش کئے گئے۔

رپورٹ : عدنان شفقت

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top