کراچی میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی بیداری شعور مہم کا آغاز

مورخہ: 04 مئی 2011ء

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کراچی کے زیراہتمام 4 اپریل 2011ء کو نیپا چورنگی کراچی میں "بیداری شعور مہم" کے حوالے سے ایک پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں مرکزی مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کے صدر ساجد ندیم گوندل ایڈووکیٹ مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر ایم ایس ایم کراچی کے صدر آفتاب احمد سمیت مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے دیگر عہدیداروں نے بھی کیمپ میں شرکت کی، جہاں طلبہ کو بیداری شعور مہم کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی گئی۔

طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کے صدر نے کہا کہ طلبہ ملک و قوم کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ملک بھر میں امن و سلامتی کی علامت ہے، جس کا مقصد طلبہ کے اندر وطن کی محبت، امن و سلامتی کا پرچار اور انسانیت کی ہمدردی کا شعور بیدار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اس وقت پوری دنیا میں اسلام کے پیغام کو عام کر رہے ہیں اور دین اسلام پر لگائے جانے والے نام نہاد الزامات کا مدلل جواب دے رہے ہیں۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ شیخ الاسلام اس صدی کے مجدد ہیں اور پوری ملت اسلامیہ کو ان پر فخر ہے۔

اسی حوالے سے کراچی میں ایک خصوصی اجلاس بھی منعقد کیا گیا جس کی صدارت ایم ایس ایم کراچی کے صدر آفتاب احمد نے کی، جبکہ ایم ایس ایم پاکستان کے مرکزی صدر ساجد ندیم گوندل مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آفتاب احمد نے کہا کہ بیداری شعور مہم شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں شروع کی گئی ہے اور اسے معاشرے کے اندر مزید پھیلانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد معاشرے میں ایسی مثبت تبدیلی لانا ہے، جس سے معاشرے کے اندر امن و سلامتی کو فروغ ملے۔

اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا سٹال بھی لگایا گیا جس پر مختلف موضوعات پر کتب اور خطابات کی سی ڈیز اور ڈی وی ڈیز رکھی گئی تھیں۔ سٹال پر اردو زبان کے علاوہ انگلش اور عربی زبان میں بھی کتب موجود تھیں۔ پروگرام میں شرکت کرنے والے حضرات نے سٹال کا وزٹ کیا اور مختلف کتب اور سی ڈیز کی خریداری بھی کی۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے شہر بھر میں وال چاکنگ، بینرز، پوسٹرز اور مختلف اخبارات میں نیوز بھی شائع کی گئیں۔

مرکزی صدر ایم ایس ایم ساجد ندیم گوندل نے اس موقع پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے دفتر کا افتتاح کیا، بعد ازاں انہیں سیل سنٹر کا وزٹ بھی کرایا گیا۔ ساجد ندیم گوندل نے ایم ایس ایم کراچی کے نوجوانوں کو پروگرام کے کامیاب انعقاد پر تہہ دل سے مبارک باد دی اور طلبہ کے جذبات کو سلام پیش کیا۔

تقریب کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

رپورٹ : محسن سردار سیکرٹری انفارمیشن ایم ایس ایم کراچی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top