ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے امت مسلمہ کو علم کا ایک بڑا خزانہ دیا ہے : ناظم شیخ ظفر

مورخہ: 12 مئی 2011ء

اتحاد امت ہی سے امت مسلمہ کو در پیش مسائل کا حل ممکن ہے
تحریک منہاج القرآن الہ آباد کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس سے خطاب

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے امت مسلمہ کو علم کا ایک بڑا خزانہ دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ناظم تحریک منہاج القرآن الہ آباد شیخ ظفر اقبال جنید نے ایک منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن الہ آباد ڈاکٹر ناصر شکیل، عاطف صدیق، محمد انور شہزاد (ناظم حلقہ درود) اور رانا سہیل (ناظم ویلفیئر) بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 6000 سے زائد آڈیو ویڈیو خطابات اور 300 سے زائد کتب منظر عام پر آ چکی ہیں، جن میں ان کا ترجمہ قرآن ’’عرفان القرآن ‘‘ اور کتا ب ’’المنہاج السوی‘‘ قابل ذکر ہیں۔ انہوں نے وطن عزیز پاکستان کو ایک بہت بڑا تعلیمی نظام دیا ہے۔ سینکڑوں تعلیمی ادارے ملک بھر میں جدید و قدیم علوم عام کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر ناصر شکیل نے کہا کہ امت مسلمہ کا شیرازہ بکھر چکا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ دین مبین کے احیاء کیلئے تمام مسلمان ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوجائیں۔ اتحاد امت ہی سے امت مسلمہ کو در پیش مسائل کا حل ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور ان کا مشن امت مسلمہ کے لیے نعمت خداوندی ہیں۔ اتحاد امت اور مختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے میں ان کا کردار قابل تحسین ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top