شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو پوتی کی پیدائش پر مبارکباد

مورخہ: 01 مئی 2011ء

جرمنی (ایم سی بی یورپ) برلن بیورو اور مرکزی آفس ایم سی بی یورپ کے مطابق گذشتہ دنوں بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن اور چیئرمین پاکستان عوامی تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے فرزند اور سفیر عالم منہاج القرآن انٹرنیشنل علامہ حافظ نذیر احمد خان قادری کے داماد صاحبزادہ حسین محی الدین قادری بیٹی کے باپ بن گئے۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے عہدیداران، تنظیمات کے اراکین، کارکنوں او ر ہمدردوں نے مبارکباد کے پیغامات روانہ کئے۔

منہاج کوآرڈینیشن بیورو کے سرپرست محمد شکیل چغتائی، ایم سی بی کے صدر اور کوآرڈینیٹر برائے فرانس راؤ خلیل احمد، سیکرٹری و کوآرڈینیٹر برائے سپین نوید احمد اندلسی، کوآرڈینیٹر برائے آسٹریا محمد اکرم باجوہ، کوآرڈینیٹر برائے اٹلی سمیع اللہ وڑائچ، کوآرڈینیٹر برائے یونان سید محمد جمیل شاہ، ڈپٹی کوآرڈینیٹر برائے فرینکفرٹ جرمنی نذیر احمد، ڈپٹی کوآرڈینیٹر برائے اوڈنسے ڈنمارک محمد ندیم یونس، ڈپٹی کوآرڈینیٹر برائے اوسلو ناروے عقیل قادر اور ڈپٹی کوآرڈینیٹر برائے دیزیو اٹلی محمد یعقوب نے اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے قائدین اور نومولود بچی کے تمام اہل خانہ کو دلی مبارکباد پیش کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top