علامہ محمد اقبال فانی سے اظہار تعزیت

مورخہ: 10 مئی 2011ء

پاکستان (محمد وسیم افضل قادری) منہاج القرآن انٹرنیشنل اسلامک سنٹر فرینکفرٹ جرمنی کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال فانی کی دادی جان مورخہ 10 مئی 2011ء کو انتقال کر گئیں ( انا للہ واناالیہ راجعون)

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے امیر صاحبزادہ فیض الرحمن درانی، نائب امیر تحریک بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، پرنسپل سیکرٹری ٹو حضور شیخ الاسلام جی ایم ملک، ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل، نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری، نظامت امور خارجہ کے جملہ سٹاف ممبران اور جملہ مرکزی قائدین و سٹاف ممبران نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں علامہ محمد اقبال فانی سے ان کی دادی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے اور ان کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے ان کی دادی جان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top