چار سدہ میں FC اہلکاروں پر ہونیوالے بم دھماکوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں : ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

مورخہ: 13 مئی 2011ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے چار سدہ میں FC اہلکاروں پر ہونیوالے بم دھماکوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے بدترین دشمن ہیں اور انکا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ حکومت ان دہشت پھیلانے والے مٹھی بھر عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے اور مصلحت کے دستانے اتار کر ان کا قلع قمع کرے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی اور شہید ہونیوالے FC اہلکاروں اور معصوم شہریوں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top