پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ویٹی کن سٹی روم میں لیبر ڈے ریلی

مورخہ: 01 مئی 2011ء

پاکستان عوامی تحریک اٹلی کے زیراہتمام یکم مئی 2011ء کو روم میں ویٹی کن سٹی کے سامنے لیبر ڈے ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ اس ریلی کی قیادت پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سہیل احمد رضا نے کی، جو ان دنوں چھ ماہ کے دورہ یورپ پر ہیں۔ ویٹی کن سٹی کے Sant. Petro square میں نکالی جانے والی ریلی میں پاکستان عوامی تحریک روم کے قائدین سمیت ویٹی کن سٹی کے مذہبی رہنماوں اور اٹلی میں مقیم شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سہیل احمد رضا نے ریلی میں پاکستان عوامی تحریک کا پرچم لہرایا۔

اس موقع پر انہوں نے ریلی کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک زندگی کے ہر طبقہ فکر کی پارٹی ہے، جو مزدوروں کے حقوق کی بحالی کے لیے بھی باقاعدہ لائحہ عمل رکھتی ہے۔ پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں بھی پاکستان عوامی تحریک نے مزدوروں کے حقوق کو اپنے منشور میں نمایاں حیثیت دی تھی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top