ہوم سیکرٹری ٹو نارویجن ایمبیسی کا منہاج مصالحتی کونسل کھاریاں کا دورہ

مورخہ: 11 مئی 2011ء

پاکستان میں ناروے ایمبیسی کی ہوم سیکرٹری ٹونا مسز وویون وردے نے11 مئی 2011ء کو منہاج مصالحتی کونسل کھاریاں کا دورہ کیا۔ منہاج مصالحتی کونسل کے سینئر ایگزیکٹو ممبر مرزا طارق حسین، سینئر ایگزیکٹو ممبر حاجی انور مرالہ، روبینہ حنیف بٹ چیئر پرسن وویمن ایڈوائزری کونسل ایم ایم سی اور مسز شبانہ ملک سینئر ایگزیکٹو ممبر نے نارویجن مہمان کا استقبال کیا۔

مسز وویون وردے کو منہاج مصالحتی کونسل کھاریاں کے جاری منصوبہ جات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، جس میں منہاج مصالحتی کونسل کھاریاں کی سہ ماہی کارکردگی کی تحریری رپورٹ بھی شامل تھی، جسے مسز وویون نے بہت سراہا۔

مسز وویون نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ ہماری توقعات سے بڑھ کر علاقے کی خدمت کر رہا ہے۔ پاکستان جیسے ملک میں عدالت کے باہر تصفیوں کی روایت بہت اچھی بات ہے۔ اس سلسلے کو مزید آگے بڑھانا ہوگا۔ انہوں نے پاکستان کے کلچر اور مہمان نوازی کی بہت تعریف کی۔ اس موقع پر راشد علی سیال صدر یوتھ لیگ منہاج القرآن کھاریاں بھی موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر معزز مہمان کو مقامی ریسٹورنٹ میں ظہرانہ دیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top