انڈیا کے مسلمان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ایک جھلک دیکھنے کو بیتاب ہیں : ناد علی

مورخہ: 17 مئی 2011ء

تحریک منہاج القرآن انڈیا کے صدر ناد علی دس روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے

تحریک منہاج القرآن انڈیا کے صدر ناد علی دس روزہ تحریکی و تنظیمی دورہ پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور پہنچ گئے ہیں۔ نظامت امور خارجہ کے وفد نے انکا واہگہ بارڈر پر پرتپاک استقبال کیا۔ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک اور ڈائریکٹر امور خارجہ راجہ جمیل اجمل سے ملاقات کے دوران انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ناد علی نے تحریک کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی وزٹ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عالم اسلام کیلئے بہت بڑی نعمت ہیں، ان کے تجدیدی کام سے دنیا بھر کے مسلمان روحانی اور علمی پیاس بجھا رہے ہیں۔ انڈیا کے مسلمان ان کی ایک جھلک دیکھنے کو بیتاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن انڈیا کیلئے بڑا اعزاز ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے اردو ترجمہ عرفان القرآن اور ان کی معرکۃ الآراء تصانیف کا ہندی زبان میں ترجمہ کی سعادت انہیں نصیب ہوئی ہے۔ شیخ الاسلام کی دیگر کتب کا بھی ہندی زبان میں ترجمہ شروع ہو گیا ہے، جو انڈیا میں رہنے و الے مسلمانوں کے مذہبی علمی اور روحانی ذوق کی آبیاری کیلئے ایک سرمایہ ہو گا۔

اس موقع پر انہوں نے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کو انڈیا میں تحریک منہاج القرآن کے تنظیمی نیٹ ورک کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا اور بعض امور پر ضروری رہنمائی بھی حاصل کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top