خواجہ محمد نسیم کی عمرہ سے واپسی پر تحائف کی تقسیم
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم عمرہ سے واپس تشریف لے آئے ہیں۔ انہوں نے عمرہ سے واپسی پر منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے قائدین و کارکنان میں تحائف تقسیم کیے۔ اس حوالے سے 20 مئی 2011ء کو ایک تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں منہاج سنٹر ویانا کی جانب سے امیر حفیظ اللہ قادری، ناظم محمد نعیم رضا اور فنانس سیکرٹری ملک محمد امین کی مشاورت سے ویانا کی مختلف شخصیات کو تحائف دئیے گئے۔ تحائف وصول کرنے والوں میں پاک ایشیاء کلچر آسٹریا کے صدر شفیق الرحمن ہاشمی، پاک ایشیا پریس کلب آسٹریا کے صدر حاجی غلام شبیر منہاس، شیخ محبوب عالم، محمد یوسف غوری، حاجی اکبر علی، سید اظہر شاہ، عبدالرحمن ڈوگر، حاجی فضل حسین شامل ہیں۔ ان تمام افراد کو منہاج عمرہ گروپ کی جانب سے عمرہ کی ادائیگی کی خوشی میں گفٹ پیش کئے گئے۔
گفٹ پیکج میں جائے نماز، ٹوپی، تسبیح، کھجوریں اور آب زم زم شامل تھا۔ تحائف وصول کرنے والے احباب نے عمرہ گروپ کے اراکین کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی اور شکریہ ادا کیا۔ اس تقریب کا اختتام دعا سے ہوا۔
رپورٹ: محمد اکرم باجوہ
تبصرہ