چودھری لہراسب خان گوندل پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر منتخب

مورخہ: 26 مئی 2011ء
پاکستان عوامی تحریک کے 22ویں یوم تاسیس کے موقع پر پنجاب کی نئی ایگزیکٹو کا انتخاب ہوا۔ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہونیوالے اجلاس میں پنجاب بھر سے عہدیداران نے شرکت کی۔ پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین چودھری لہراسب خان گوندل پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے نئے صدر جبکہ محمد حنیف سندھو، ڈاکٹر ظفر ناز، طالب حسین اور ڈاکٹر محمد الیاس نائب صدور منتخب ہوئے۔ دیگر عہدیداران میں جنرل سیکرٹری ایم ایچ شاہین، چیف آرگنائزر ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو، سیکرٹری اطلاعات میاں زاہد جاوید، سیکرٹری کوآرڈینیشن چوہدری محمد اشتیاق ایڈووکیٹ اور سیکرٹری فنانس حافظ غلام فرید شامل ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک انوار اختر ایڈووکیٹ اور جی ایم ملک نے پنجاب کی ایگزیکٹو کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر خصوصی مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ لہراسب خان گوندل کی قیادت میں پاکستان عوامی تحریک پنجاب عوام کے حقوق کے تحفظ اور شعوری بیداری میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top