مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے سابقہ عہدیداران کے اعزاز میں تقریب

مورخہ: 22 مئی 2011ء

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے سابقہ عہدیداران کے اعزاز میں مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں 22 مئی 2011ء کو ایک یادگاری تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کو ’’ایک حسین شام۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ سابقین MSM کے نام‘‘ کا نام دیا گیا۔ تقریب کی صدارت مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ محترم تجمل حسین انقلابی نے کی جبکہ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی مہمان خصوصی تھے۔

پروگرام میں سابقہ مرکزی صدور MSM نے بھی خصوصی شرکت کی، جن میں ملک سعید عالم، محمد حنیف مصطفوی، تنویر احمد خان، محمد حسین شاہین ایڈوکیٹ، چودھری اشتیاق ایڈوکیٹ، محمد لطیف مدنی، چودھری امجد حسین جٹ، باسط محمود ملک، اسحاق حارث، ارباز خان ایڈوکیٹ، سردار عتیق خان، ڈاکٹر احسن ہاشمی، ڈاکٹر زبیر اے خان، ڈاکٹر مرزا ایوب بیگ، ، ڈاکٹر طاہر حمید تنولی، طاہر قیوم، فضل الحق، محمد زبیر الحق، محمد امین عاقب، راشد پرواز، وسیم ملک، محمد سیف اللہ خان، محمود احمد، محمد ظہیر عباس، محمد حسن زیب، محمد احتشام، محمد آصف سلہریا، احمد رضا اور راشد محمود باجوہ شامل تھے۔

ایم ایس ایم کے مرکز ی سیکرٹری جنرل عبدالغفار مصطفوی، سینئر نائب صدر ساجد ندیم گوندل، مرکزی سیکرٹری انفارمیشن محمد ضمیر مصطفوی، محمد صدیق جان صدر MSM جنوبی پنجاب، چودھری عاصم رشید چیف ایڈیٹر وائس آف سٹوڈنٹس، سید حامد علی شاہ بخاری صدر بزم مہناج شریعہ کالج، محمد فاروق ملک جنرل سیکرٹری نشتر میڈیکل کالج ملتان نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محترم سید خالد حمید کاظمی نے حاصل کی اور اس کے بعد نعت مقبول رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرائض انعام مصطفوی نے ادا کیے۔ مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے شرکاء مجلس کو استقبالیہ پیش کیا۔

مرکزی سیکرٹری جنرل مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ عبدالغفار مصطفوی نے سابقہ تین سالہ کارکردگی پیش کی اور بتایا کہ الحمدللہ ایم ایس ایم پاکستان کے تمام صوبوں کے بڑے تعلیمی اداروں میں نظم انداز میں مصطفوی مشن کو پھیلا رہی ہے اس پر تمام شرکاء نے خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔

تنویر احمد خان نے کہا کہ ایم ایس ایم شروع دن سے کلاشنکوف کی بجائے کتاب کو اپنا اسلحہ بنائے ہوئے ہے اور میں مصطفوی مشن کے ان عظیم سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جہنوں نے ظلم و جبر کے برداشتہ کرنے کے باوجود امن و محبت کا پیغام رکنے نہیں دیا۔

محمد حسین شاہین ایڈوکیٹ نے کہا کہ آج پورا ملک دہشت گردی، انتہا پسندی، مہنگائی، لوڈشیڈنگ جیسے عذاب میں مبتلا ہے لیکن عوام بے شعوری اور بے حسی کی زندگی گزار رہی ہے ان حالات میں طلبہ کی ذمہ داریاں بہت بڑھ گئی ہیں۔

باسط محمود ملک نے کہا کہ ہمیں طلبہ میں بیداری شعور مہم کو کامیاب کرنا چاہیے اور اس کے ذریعے لاکھوں طلبہ تک پیغام پہنچایا جائے۔

ڈاکٹر احسن ہاشمی اور ڈاکٹر زبیر اے خان نے کہا کہ تمام سابقین کو چاہیے کہ وہ وقت، پیسہ اور صلاحتیں حتی المقدور حد تک مہیا کریں آج وقت آگیا ہے کہ ہمیں اپنے قائد کے خوابوں کی تعبیر بننا ہو گا۔

چودھری امجد حسین جٹ سابق مرکزی صدر MSM نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ MSM کے سابقین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی وہ خصوصی تیار کردہ قیادت ہے جوکہ نہ صرف منہاج القرآن بلکہ ملت اسلامیہ کا سرمایہ ہیں۔ ہم ایم ایس ایم کے مرکزی صدر تجمل حسین انقلابی کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم ہر طرح ان کے ساتھ ہیں۔

سردار ارباز خان سابق صدر آزاد کشمیر MSM نے کہا کہ MSM تعلیم کے میدان میں حریت پسندوں کا وہ قافلہ ہے کی جن کے جذبات کے سامنے غلامی کی زنجیریں خود بخود ٹوٹ جاتی ہیں آزادی کشمیر کیلئے MSM کا کردار بھرپور ہے۔

ملک سعید عالم نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سیاست سے پاک طلبہ تنظیم ہے جو تعلیمی اداروں کے اندر پائی جانے والی منفی سیاست کو رد کرتے ہوئے حقیقی قومی سوچ اور اسلامی نظریہ حیات کو اجاگر کرنا چاہتی ہے۔ مجھے آج بہت خوشی ہو رہی ہے کہ جس طرح ہم مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ موومنٹ کو دیکھنا چا ہتے تھے۔ الحمدللہ آپ لوگوں نے دن رات محنت کرکے شیخ الاسلام کی آواز کو ہر طلبہ اور ہر تعلیمی اداراے تک پہنچانے میں بھر پور کوشش کی، اس پر میں آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

تقریب سے محمد حنیف مصطفوی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ طلبہ کے ذہنوں سے اسلام کے متعلق پائے جانے والے علمی، فکری، سائنسی اور عملی مغالطے دور کرکے انہیں سچا مسلمان بنانا چاہتی ہے۔ آج طبقاتیت اور فرقہ واریت کا خاتمہ ملک کے لیے ضروری ہے۔ انتہاء پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہم پر فرض ہے۔ سماجی و معاشی استحصال کا خاتمہ ہماری دینی ذمہ داری ہے۔ اخلاقی و جنسی بے راہ روی کا خاتمہ ہی روحانی اقدار کو فروغ دینے کا صحیح راستہ ہے۔ اس کے لیے مصطفوی سٹوڈنٹس طلباء میں شعور بیدار کر رہی ہے۔ پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا، جس کے بعد شرکاء کو ڈنر بھی دیا گیا۔

رپورٹ: محمد ضمیر مصطفوی مرکزی سیکرٹری انفارمیشن MSM

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top