بجٹ فرضی اعداد و شمار کے گورکھ دھندے کے سوا کچھ نہیں ہے : انوار اختر ایڈووکیٹ

مورخہ: 03 جون 2011ء

بجٹ ملک کو درپیش بحرانوں کا حل پیش کرنے میں ناکام رہا ہے
پریشان حال قوم کو بجٹ سے کوئی ریلیف نہیں ملا
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل انوار اختر ایڈووکیٹ کا بجٹ 12 - 2011 پر تبصرہ

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل انوار اختر ایڈووکیٹ نے بجٹ 12 - 2011 پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ فرضی اعداد و شمار کے گورکھ دھندے کے سوا کچھ نہیں ہے، منی بجٹ کا دروازہ کھلا رکھا گیا ہے۔ پیش کیاگیا بجٹ قوم کو درپیش چیلنجز سے نبٹنے میں ناکام رہا ہے۔ پریشان حال قوم کو بجٹ سے کوئی ریلیف نہیں ملا۔ بجٹ ملک کو درپیش بحرانوں کا حل پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ غریب عوام کو ریلیف دینے میں ناکام دکھائی دے رہا ہے۔ بجٹ میں قرض سے چھٹکارے کیلئے کوئی مثبت تجاویز نہیں ہیں۔ بجٹ صنعتوں کی بحالی، برآمدات میں اضافہ، درآمدات میں کمی، افراط زر کا خاتمہ اور کرپشن کے خاتمہ کا حل دینے میں ناکام رہا ہے۔ بجٹ میں سبسڈی کم کر نے کی وجہ سے مہنگائی بڑھے گی۔ بجٹ مہنگائی کے خاتمہ کا حل دینے میں ناکام رہا ہے، بجٹ میں دیا گیا ٹیکس ریلیف ناکافی ہے۔ تنخواہوں میں ناکافی اضافہ سے معمولی ریلیف ملا، بجٹ توانائی کے بحران کے خاتمے کا حل دینے میں ناکام رہا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top