منہاج القرآن کھوئی آزاد کشمیر کے زیراہتمام بیداری شعور کنونشن

مورخہ: 02 جون 2011ء

تحریک منہاج القرآن کھوئی آزاد کشمیر کے زیراہتمام محفل نعت اور پیغام بیداری شعور کے سلسلہ میں ’’بیداری شعور کنونشن‘‘ 02 جون 2011ء کو مرکزی دفتر منہاج القرآن کھوئی آزاد کشمیر میں منعقد کیا گیا۔ تقریب میں بابو صوفی محمد صادق، ظفر اقبا ل غازی ناظم ویلفئیر TMQ کھوئیرٹہ، وسیم شہزاد منہاجین سینئر نائب صدر TMQ کھوئیرٹہ، محمد آفتاب نائب ناظم TMQ کھوئیرٹہ، افتخار کریم مغل ناظم TMQ یونین کونسل بھیال، محمد یوسف سلطانی، صوفی عاشق حسین عاشق، سہیل احمد مصطفوی، حافظ وسیم رضا، حافظ لطیف الرحمن، عثمان بٹ اور مامون اسد نے شرکت کی۔

پروگرام کا با قاعدہ آغاز دلدار حسین بٹ نے تلاوت کلام پاک سے کیا، جس کے بعد صاحبزادہ ابصار حمید قادری، عثمان شوکت صدر MSM کھوئیرٹہ اور ساجد حسین آسی صدر TMQ سٹی کھوئیرٹہ نے ہدیہ نعت پیش کیا۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حافظ آفتاب احمد ضیاء نے کہا کہ آج ملک کے مجموعی حالات درگوں ہیں، عوام مشکل سے مشکل دور کا سامنا کر رہی ہے، لیکن اس کے باوجود لوگ حکمران طبقے کے خلاف آواز نہیں اٹھا رہے۔ ایسے حالات میں تحریک منہاج القرآن نے عوام میں بیداری شعور کا بیڑا اٹھایا ہے۔ تحریک منہاج القرآن اس صدی کی مجددانہ تحریک ہے جو ہر پلیٹ فارم پر کام کر رہی ہے۔ بیداری شعور بھی اس سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر ملک بھر میں بیداری شعور مہم پر کام کیا جا رہا ہے۔

تقریب کے دوران بیداری شعور کے سلسلہ میں خصوصی تیار کیا گیا قائد تحریک کا خطاب بذریعہ CD حاضرین کو سنایا گیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض عرفان محمود مغل قادری ناظم TMQ کھوئی رٹہ نے سر انجا م دئیے۔ پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔

 

 

رپو ر ٹ : عرفان محمود مغل قادری (ناظم TMQ کھوئیرٹہ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top