منہاج القرآن فرانس کے رفقاء و اراکین کے ساتھ شیخ زاہد فیاض کی الوداعی ملاقات

مورخہ: 27 مئی 2011ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 27 مئی 2011ء بروز جمعتہ المبارک سینیئر نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض کے ساتھ ایک الوداعی شام کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں منہاج القرآن فرانس کے جملہ رفقاء و وابستگان کے علاوہ ممبر سپمریم کونسل حاجی گلزار احمد، امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری، ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری، ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج القرآن فرانس علامہ عبدالرازق قادری، قائم مقام صدر رانا محمد اشرف، قائم مقام جنرل سیکرٹری و ناظم مالیات ملک شبیر احمد اعوان، قائم مقام سینیئر نائب صدر حاجی محمد یعقوب، نائب صدر حاجی محمد اشرف، صدر پاکستان عوامی تحریک چوہدری محمد ظفر اقبال، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اعظم، نائب ناظم مالیات حاجی سلیم گھمن، صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن محمد نعیم چوہدری، سیکرٹری فنانس عامر جواد بٹ، ناظم شعبہء رفاقت حاجی الطاف حسین، ناظم عوامی تدفین کمیٹی صوفی نیاز احمد، چیرمین منہاج ویب ٹی وی شیخ ساجد فیاض، ظہیر عباس گجر، چیرمین NNHS ہسپتال چوہدری نذیر سیال، سابقہ صدر پاکستان عوامی تحریک طارق چوہدری، نائب ناظم لنگر کمیٹی غلام عباس، حاجی محمد افضل، حاجی محمد انور اور عدنان شفقت نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز قاری صدیق نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ حاجی محمد حنیف مغل نے قصیدہ بردہ شریف پڑھا۔ نماز ِ مغرب کی ادائیگی کے بعد حاجی حمید اللہ نعیمی نے مختصر گفتگو فرمائی۔ سینیئر نائب ناظم اعلٰی شیخ زاہد فیاض کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ حسن میر قادری نے فرمایا، جنھوں نے فرانس میں تحریک کا پودا لگایا تھا ان کو حضور شیخ الاسلام نے مرکز پر پانی دینے کی ذمہ داری دی ہے۔ منہاج القرآن کی جڑیں اور تنا حضور شیخ الاسلام اور ادارہ ہے، پانی گنبد ِ خضرٰی سے آتا ہے۔ جو کوئی بھی اس درخت سے جڑا رہے گا اسے خیرات ملتی رہے گی۔

سینیئر نائب ناظم اعلٰی شیخ زاہد فیاض نے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ میرے اس قیام کے دوران مجھے تمام احباب کی طرف سے بہت پیار ملا جو کہ میرا سرمایہ ہے۔ آج کی تقریب کے حوالے سے علامہ حسن میر قادری اور تنظیم کا شکریہ ادا کیا اور محفلِ جمعہ کی نسبت سے چند گزارشات پیش کیں۔

- اراکین مجلسِ شورٰی کو خود اور دوسرے احباب کو بھی ساتھ لانا چاہیے۔

- ہر محفل میں وقت کی پابندی کریں۔

- توجہ اور مکمل یکسوئی سے بیٹھیں۔

- اپنی فیملیز کو ساتھ لایا کریں۔

- جو ماحول اس محفل کا ہو کوشس کریں ویسا ہی ماحول گھر کا ہو۔

- قبلہ حضور کے خطابات گھروں میں ریگولر سنا کریں۔

- جو کیفیت ہماری اس محفل میں ہو ہفتہ کے باقی دنوں میں بھی ہماری ایسی ہی کیفیت ہونی چاہیے۔

- منہاج القرآن ایک روائتی مسجد نہیں ایک تحریک ہے۔

- مشن کی خدمت کیا کریں۔

- مجالس میں خود بھی آئیں اور دوستوں کو بھی لائیں۔

سینیئر نائب ناظم اعلٰی شیخ زاہد فیاض کی گفتگو کے بعد حضور شیخ الاسلام کے مختلف خطابات کے ویڈیو کلپس پر مشتمل سی ڈی دکھائی گئی۔ مدینہ منورہ سے آئے ہوئے مہمان حاجی اسمٰعیل نے اختتامی دعا کروائی۔ تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے کھانا تناول فرمایا۔

رپورٹ: عدنان شفقت

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top