پاک ایشیاء کلچر آسٹریا کے صدر کی جانب سے منہاج عمرہ گروپ کے اراکین کے اعزاز میں عشائیہ

مورخہ: 02 جون 2011ء

پاک ایشیا کلچر آسٹریاکے صدر شفیق الرحمان ہاشمی کی جانب سے منہاج بارہ رکنی عمرہ گروپ کے اراکین کے اعزاز میں مورخہ 02 جون 2011ء کو ایک پروقارعشائیہ کا اہتمام کیا گیاجس میں عمرہ گروپ کے اراکین کے علاوہ منہاج القرآن آسٹریا، ویمن لیگ، سماجی، رفاہی، مذہبی، صحافی، دانشور اور کالم نگار حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

عشائیہ سے قبل محفل ذکر ونعت کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا آغاز منہاج القرآن آسٹریا کے ناظم محمد نعیم رضا کے ابتدائی کلمات سے ہوا۔ محمد نعیم رضا نے منہاج سنٹر میں تمام شرکاء کو خوش آمدید کہااور شفیق الرحمان ہاشمی کی طرف سے پروقار تقریب کے اہتمام پر شکریہ ادا کیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغازمنہاج القرآن آسٹریا کے امیرحفیظ اللہ قادری نے تلاوت کلام پاک سے کیا، تمام شرکاء نے اجتماعی طور پر قصیدہ بردہ شریف پڑھا۔ شہریار خاں، حاجی غلام شبیر منہاس، حاجی اکبر علی، خان محبوب ربانی، محمد افضل، سید عثمان شاہ اور دو ننھے بچوں فائزہ رضا اور عرفان نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ نعت خوانی کے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خصوصی ویڈیو خطاب دکھایا گیا۔

منہاج القرآن آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم نے منہاج القرآن مرکز کی جانب سے امیر حفظ اللہ قادری، محمد نعیم رضا، ملک محمد امین اعوان، ملک محمد شفیع اعوان، شیخ محبوب عالم اور محمد اکرم باجوہ کوسند حسن کارکردگی پیش کی۔ عشائیہ کے اختتام پر اجتماعی طور پر درود و سلام کا نذرانہ پیش کرنے کے بعد خصوصی دعا کی گئی جس میں منہاج القرآن سے وابستہ رفقاء کے رشتہ داروں کے لئے خصوصی دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

رپورٹ: محمد اکرم باجوہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top