کراچی میں رینجرز کے ہاتھوں نوجوان کی سفاکانہ ہلاکت پر شدید مذمت : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

مورخہ: 10 جون 2011ء

بربریت کی انتہا ہے اس کے ذمہ داران قانون کی گرفت سے بچنے نہیں چاہیں
سپریم کورٹ کے از خود نوٹس پر ابتدائی فیصلہ عوامی امنگوں کے مطابق اور خوش آئند ہے
شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کا تحریک منہاج القرآن کی سینٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس میں گفتگو

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کراچی میں رینجرز کے ہاتھوں نوجوان کی سفاکانہ ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ذمہ داران کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک اور عوام کی حفاظت کیلئے ہیں نہ کہ انہیں جانوروں کی طرح مارنے کے لئے۔ یہ ملک کے خلاف گھناؤنی سازش بھی ہو سکتی ہے۔ سپریم کورٹ کے از خود نوٹس پر ابتدائی فیصلہ عوامی امنگوں کے مطابق اور خوش آئند ہے۔

وہ گذشتہ روز تحریک منہاج القرآن کی سینٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس میں کینیڈا سے ٹیلی فونک گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سنیئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان، ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل، ناظم اجتماعات جواد حامد، امیر پنجاب احمد نواز انجم، ساجد بھٹی، قاضی فیض الاسلام اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر بہیمانہ واقعہ کے خلاف قرار داد مذمت منظور کی گئی۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ یہ بربریت کی انتہا ہے اس کے ذمہ داران قانون کی گرفت سے بچنے نہیں چاہیں۔ ضروری ہے کہ ریاستی اداروں کے اندر کالی بھیڑوں کو بے نقاب کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کا فیصلہ اعلیٰ عدلیہ کا عوامی مسائل پر توجہ دینے کی طرف ایک قدم ہے۔ عوام امید کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ 30 یوم کے اندر تاریخی فیصلہ دے کر ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اور سنجیدہ کردار ادا کرے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top