منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن میں پچاسویں ماہانہ گوشہ درود کی محفل 25 جون 2011ء کو منعقد ہو گی

مورخہ: 21 جون 2011ء

لندن (آفتاب بیگ) منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کے زیراہتمام 50 ویں ماہانہ گوشہ درود کی محفل 25 جون 2011ء بروز ہفتہ شام سات بجے منعقد ہوگی۔ پروگرام میں تلاوت و نعت کے بعد انفرادی اور اجتماعی طور پر درود و سلام پڑھا جائے گا۔ پروگرام میں لندن اور اس کے گرد و نواح میں موجود نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سات سے زائد موئے مبارک کی اجتماعی زیارت کا بھی پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔ امیر تحریک لندن علامہ محمد صادق قریشی نے اس موقع پر نظامت دعوت وتربیت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعی موئے مبارک کی زیارت روحانی دنیا میں نئے باب کا اضافہ کر دے گا۔ گوشہ درود کی محفل کے اس عظیم موقع پر اتنی عظیم زیارت اہل ایمان کی خوش نصیبی ہوگی، جس کے ذریعے پیاسی روحوں کو قرار نصیب ہو گا۔ دعوت و تربیت کے انچارج بابر جاوید نے کہا کہ سجاوٹ اور موئے مبارک کے استقبال کے لئے حاجی مظفر حسین اور اشفاق انقلابی کی قیادت میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ کھانے کی تقسیم اور مہمانوں کے استقبال کے لئے عثمان غنی اور ضیاء ظہیر رازق کی قیادت میں کمیٹیاں کام کریں گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top