ممبر مجلس شوریٰ فرانس حاجی محبوب انتقال کر گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
پیرس (راؤ خلیل احمد) منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی مجلس شوریٰ کے ممبر اور دیرینہ ساتھی حاجی محبوب گذشتہ روز انتقال کر گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ آپ کا شمار منہاج القرآن فرانس کے ابتدائی ساتھیوں میں ہوتا تھا اور آپ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے سچی محبت اور عقیدت رکھتے تھے۔ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے حاجی محبوب پیرس کے علاقے باربس میں رہائش پذیر تھے اور کچھ عرصہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ آپ کی وفات پر بانی وسرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، صدر فیڈرل کونسل صاحبزادہ حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینیئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام جی ایم ملک، ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل کے علاوہ منہاج القرآن کے جملہ قائدین و سٹاف ممبران نے حاجی محبوب کے انتقال پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے اعلیٰ درجات اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی۔
فرانس میں ایک تعزیتی ریفرنس بھی منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن فرانس کی مجلس شوریٰ کے ممبران، نیشنل ایگزیکٹو کونسل کے عہدیداران اور دیگر رفقاء، کارکنان اور وابستگان نے شرکت کی اور مرحوم کی مصطفوی مشن کے لئے خدمات کو سراہا اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔
تبصرہ