منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) اٹلی میں ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل

مورخہ: 11 جون 2011ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل(دیزیو) اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 11 جون 2011ء کو ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل منعقد ہوئی جس میں کارکنان و وابستگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت صوفی امانت علی صدیقی نے حاصل کی۔ منہاج القرآن اٹلی کے نعت خوانوں نے انتہائی خوبصورت انداز میں آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو کے امام علامہ وقاص یونس نے گیارہویں شریف کیوں مناتے ہیں کے موضوع پر انتہائی مدلل اور پر مغز خطاب کیا جسے حاضرین نے بہت پسند کیا۔ خطاب کے بعد ختم غوثیہ پڑھا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت یابی، امت مسلمہ اور پاکستان کے امن وسلامتی کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی۔ محفل کے اختتام پر شرکاء میں لنگر غوثیہ تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ:محمد یعقوب

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top