منہاج القرآن علماء کونسل فیصل آباد کے زیراہتمام شش روزہ رد قادیانیت کورس 2 جولائی سے شروع ہوگا۔

منہاج القرآن علماء کونسل ضلع فیصل آباد کے زیراہتمام فتنہ قادیانیت کے تاریخی پس منظر،گمراہ کن عقائد، اسلام کے خلاف ان کی ریشہ دوانیوں سے مکمل آگاہی حاصل کرنے اور قرآن و حدیث کی روشنی میں مسئلہ ختم نبوت کی اہمیت و ضرورت کو واضح کرنے کے لئے سالانہ شش روزہ رد قادیانیت کورس کا آغاز 2 جولائی بروز ہفتہ سے دارالعلوم نوریہ رضویہ، بغدادی جامع مسجد گلبرگ اے فیصل آباد میں منعقد ہو رہا ہے۔

کورس کا دورانیہ صبح 8 بجے سے 12 بجے دوپہر تک ہوگا۔ تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم نشر و اشاعت غلام محمد قادری نے بتایا کہ کورس کے دوران نامور علماء کرام، دانشور اور سکالرز مختلف موضوعات پر لیکچرز دیں گے۔ جن میں پیر سید نبیل الرحمن شاہ (آستانہ عالیہ کرمانوالہ شریف)، پیر سید سعید الحسن شاہ فیصل آباد، پیر سید محبوب حسین (بیربل شریف )، صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم (ایم این اے)، صاحبزادہ فیض الرحمن درانی (مرکزی امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل)، مفتی محمد منیب الرحمن (چیئرمین رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان )، پروفیسر محمد الیاس اعظمی (منہاج یونیورسٹی لاہور)، علامہ محمد عمر فیض (راولپنڈی )، میاں افتخار الحسن (اسلام آباد )، علامہ نور الزماں نوری، پروفیسر ظفر الحق مجید، خور شید احمد سعیدی (اسلام آباد )، محمد جعفر قمر، مشتاق احمد سلطانی (گوجرانوالہ)، بدیع الزماں ایڈووکیٹ، اعجاز احمد طاہر، علامہ محمدعمر اعوان، محمد نعیم مشتاق، علامہ محمد نعیم طیفور شامل ہیں۔

ملازمت پیشہ افراد کی سہولت کے لئے روزانہ مغرب کی نماز کے بعد ایک لیکچر ہوا کرے گا۔ بیرون شہر سے آنے والے شرکاء کے لئے رہائش کا بندوبست بھی ہوگا جبکہ کورس کے اختتام پر اسناد بھی دی جائیں گی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top