پرامن تعلیمی ماحول سے ہی پڑھے لکھے لوگ پیدا ہوسکتے ہیں : تجمل حسین

تعلیمی اداروں سے قبضہ گروپوں کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر تجمل حسین کی راولپنڈی سے آ ئے طلبہ کے و فد سے گفتگو

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر تجمل حسین نے راولپنڈی سے آئے ہوئے طلبہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن تعلیمی ماحول سے ہی پڑھے لکھے لوگ پیدا ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں سے قبضہ گروپوں کے خا تمے کو یقینی بنایا جائے۔ تعلیمی اداروں میں ظلم و تشدد شرمناک اور قابل مذمت عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں سے شرپسند اور قبضہ گروپوں کے خاتمہ کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ طلبہ کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ اساتذہ کے ادب کے بغیر تعلیم کا حصول ناممکن ہے جبکہ تعلیم کی بہتری کے بغیر ملک و قوم کی ترقی ناممکن ہے۔

تجمل حسین نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ تنظیمیں طلبہ کا رشتہ کلاشنکوف کی بجائے قلم اور کتاب سے جوڑیں۔ طلبہ کی اولین ذمہ داری ہے کہ قلم و کتاب سے اپنا رشتہ مضبوط کریں۔ ترقی یافتہ اقوام کا راز اعلی تعلیم میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہی اقوام ترقی کرتی ہیں جو تعلیم و تربیت کے نور سے منور ہو تی ہیں۔ اساتذہ کی عزت اور احترام ہر طالبعلم پر فرض ہے۔ طلبہ تنظیمیں تعلیمی اداروں اور اساتذہ کے تقدس کو برقرار رکھنے کیلئے رواداری اور برداشت کا ماحول پیدا کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top