منہاج یورپین کونسل زون 3 کے اجلاس میں شرکت کے لئے منہاج القرآن یورپ کے عہدیداران کی آمد شروع

سپین (نوید احمد اندلسی) منہاج یورپین کونسل کے زون 3 کا اجلاس یکم جولائی 2011ء بروز جمعہ اٹلی کے شہر کارپی میں شروع ہو رہا ہے۔ اجلاس میں شرکت کے لئے زون میں شامل ممالک (اٹلی، یونان، سوئٹزرلینڈ اور آسٹریا) کی ملکی و علاقائی تنظیمات کے عہدیداران آج (بروز جمعہ) اٹلی پہنچ رہے ہیں۔اجلاس جمعہ کی رات کو شروع ہو گا اور اتوار سہ پہر تک جاری رہے گا۔

زون کی تنظیمات کے علاوہ اجلاس میں شرکت کے لئے منہاج القرآن یورپ کے ایگزیکٹو ممبران اور ملکی صدور و ناظمین بھی آج رات اٹلی پہنچ رہے ہیں جن میں اعجاز احمد وڑائچ (ناروے)، علامہ حسن میر قادری (فرانس)، محمد بلال اپل (ڈنمارک)، علامہ حافظ محمد اقبال اعظم ( فرانس)، خلیل احمد راؤ (فرانس)، نوید احمد اندلسی (سپین)، مرزا محمد اکرم بیگ (سپین) اور دیگر عہدیداران شامل ہیں۔ اس سہ روزہ اجلاس و تربیتی کنونشن میں منہاج القرآن کے زون 3 کے ممالک کی تنظیمات اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کرے گیں اور ان کے دعوتی و تنظیمی کام کو مزید مؤثر بنانے کے لئے مشاورت کی جائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top