گورنمنٹ اسلامیہ کالج فیصل آباد میں عرفان القرآن کورس کا افتتاح
نظامت دعوت وتربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین فیصل آباد میں عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب 15 جون 2011 کو منعقد ہوئی جس میں معلمہ کلاس ہذا محترمہ پروفیسر سیدہ اختر کلثوم نے نقابت کے فرائض سرانجام دئے۔
تلاوت اور نعت مقبول رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد محترم علامہ محمد شریف کمالوی مرکزی ناظم عرفان القرآن کورس نے لیکچر دیا اور عرفان القرآن کورس کی خصوصیات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ عرفان القرآن کورس میں علم التجوید، ترجمۃ القرآن، تفسیر القرآن، بنیادی عربی گرامر کے علاوہ مخصوص احادیث مبارکہ اور روز مرہ کی قرآنی و نبوی دعائیں پڑھائی اور یاد کروائی جاتی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ عربی زبان کے 75 فیصد الفاظ ہم اپنی قومی زبان اردو میں استعمال کرتے ہیں۔ اگر ہم یہ سیکھ جائیں کہ عربی لفظ میں سے اردو لفظ کیسے ڈھونڈتے ہیں تو ہم ترجمہ بڑی آسانی سے کر سکتے ہیں۔
کورس ہذا میں طالبات کے علاوہ سٹاف کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر سیدہ کلثوم اختر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات پر کیا گیا۔
تبصرہ