علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب

نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام جامع مسجد صادق ٹھوکر نیاز بیگ اقبال ٹاؤن میں 5 جولائی 2011ء کو عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد اعجاز نے حاصل کی۔ ہدیہ درود اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھنے کا شرف محمد عارف نوری اور رانا محمد اشرف مدنی نےحاصل کیا۔ بعد ازاں ڈاکٹر محمد افضل خان نے استقبالیہ کلمات کہے۔ تقریب میں محمد اقبال ڈوگر، محمد اشرف انجم صدر اقبال ٹاؤن، محمد حنیف نائب امیر تحریک منہاج القرآن لاہور، محمد اقبال سیالوی اور علامہ محمد شریف کمالوی مرکزی ناظم عرفان القرآن کورسز نے اظہار خیال کیا اور انتظامیہ و شرکاء کو مبارکباد پیش کی۔

ان کے علاوہ علامہ فداء المصطفی معلم کورس ہذا، محمد شہزاد قادری ، پیر سید احمد علی شاہ بخاری، ملک عابد حسین کھوکھر، قاری شوکت علی قادری اور غلام مصطفی مغل نے خصوصی شرکت فرمائی۔

تقریب میں پوزیشن ہولڈر شرکاء کے درمیان انعامات تقسیم کیے گئے اور کامیاب شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ شرکاء میں سے جنہوں نے تحریک منہاج القرآن کی رفاقت حاصل کی انہیں خاص طور پر مبارکباد دی گئی۔

تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات پر ہوا۔

رپورٹ: سید شاہد حسین کاظمی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top