منہاج ایجوکیشن سنٹر (اوسلو) ناروے کے زیراہتمام فری سمر سکول کا اہتمام
منہاج ایجوکیشن سنٹر (اوسلو) ناروے کے زیراہتمام 01 جولائی 2011ء سے فری سمر سکول کا اہتمام کیاگیا جس میں منہاج ایجوکیشن سنٹر کے طلباء اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
سمر سکول میں بچوں کو قرآن مجید تجوید اور قرات کے ساتھ پڑھایا اور سکھایا گیا۔ اس مقصد کے لئے عالم عرب سے آئے ہوئے مشہور و معروف قاری عبدالرحمان نے تدریسی خدمات سرانجام دیں۔ بچوں کو اسلامیات کی تعلیم دی گئی۔ اس کے علاوہ بچوں کو خصوصی طور پر اردو پڑھنے اور لکھنے کی کلاسز کا اہتمام کیا گیا تاکہ یورپ میں پاکستانی بچے اپنی مادری زبان کو صحیح طریقہ سے سیکھ لیں جس سے وہ اسلامی تعلیمات کا آسانی کے ساتھ شعور اور فہم حاصل کر سکیں۔ اس سمر سکول کے آرگنائزر علامہ حافظ صداقت علی(پرنسپل منہاج ایجوکیشن سنٹڑ) اور حافظ اسلم حق (چیف کنٹرولر منہاج ایجوکیشن سنٹر) اور ان کی پوری ٹیم تھی جنہوں نے شیڈول اور نظم و ضبط کے ساتھ تمام سمر کلاسز کو آرگنائز کیا اس کے علاوہ علامہ حافظ صداقت علی قادری خود بھی تدریسی فرائض سرانجام دیتے رہے۔ اس سمر سکرل کو بچوں کے والدین نے بہت پسند کیا اور وہ اس کی کارکردگی سے مطمئن تھے۔
رپورٹ: عقیل قادر
تبصرہ