الشیخ السید ہاشم الدین القادری الگیلانی البغدادی کا منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برطانیہ کے دفتر کا وزٹ

نبیرہ حضور غوث الاعظم الشیخ السید ہاشم الدین القادری الگیلانی البغدادی نے 20 جولائی 2011 بروز بدھ کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے اور آواز سٹوڈیو نیلسن کے دفاترکا وزٹ کیا۔

معزز مہمان کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی انتظامیہ نے خوش آمدید کہا اور ان کا انتہائی عقیدت واحترام سے استقبال کیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی انتظامیہ نے معزز مہمان کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مختلف پراجیکٹس کے بارے میں آگاہ کیا۔ الشیخ السید ہاشم الدین القادری الگیلانی البغدادی کی آواز سٹوڈیو نیلسن یوکے آمد کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انتظامیہ نے ان سے خصوصی انٹرویو کیا جس میں آپ نے خانوادہ غوث الاعظم رضی اللہ عنہ اور سلسلہ قادریہ کی دینی، علمی اور فکری تعلیمات پر خصوصی روشنی ڈالی اور مشرق وسطی کے حالات کو بھی موضوع سخن بنایا۔ آپ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالم اسلام کے لئے خصوصی خدمات کی پرزور تائید و ستائش کی اور آپ کی دینی، علمی، تحقیقی اور فکری خدمات کو اہلسنت والجماعت کے لئے عظیم سرمایہ قرار دیا اور منہاج القرآن کو محبت، امن اور رواداری کا مشن قرار دیا۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یو کے کے ذمہ داران نے الشیخ السید ہاشم الدین الگیلانی اور ان کے رفقاء کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔ معزز مہمان نے دربار غوثیہ کی طرف سے ایک خوبصورت قالین اور اپنی لکھی ہوئی کتاب ’’البیان القویم لتصیح بعض المفاھیم‘‘ کا خصوصی تحفہ عنائت کیا۔ میٹنگ کے اختتام پرمنہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے الشیخ السید ہاشم الدین الگیلانی کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب ’’دہشت گردی اور فتنہ خوارج کے خلاف مبسوط تاریخی فتوی‘‘ پیش کیا گیا۔ آخر میں آپ نے منہاج القرآن کے رفقاء و کارکنان اور شیخ الاسلام کی صحت اور عمر کے لئے خصوصی دعا کی۔

رپورٹ: محمد اجمل خان

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top