راوی ٹاؤن لاہور میں منہاج فری پولی کلینک کا افتتاح

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن راوی ٹاؤن مغلیہ پارک شاہدرہ لاہور کے تحت منہاج فری پولی کلینک کی افتتاحی تقریب مورخہ 16 جولائی 2011 کو منعقد ہوئی، جس میں مہمان خصوصی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری تھے جبکہ MWF کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد احمد معین، ڈاکٹر اصغر علی، ڈاکٹر قاسم و دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ MWF راوی ٹاؤن کے صدر ڈاکٹر اقبال نور نے تقریب کے شرکاء اور مہمانوں کو خطبہ اسقبالیہ پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افتخار شاہ بخاری نے MWF کے پراجیکٹس اور کارکردگی سے آگاہ کیا اور کہا کہ صحت کے میدان میں آج 110 ویں منہاج فری پولی کلینک کا افتتاح کیا جارہا ہے اس سے قبل پورے ملک میں 109 فری ڈسپنسریز اور کلینک چل رہے ہیں افتخار شاہ بخاری نے مغلیہ پارک شاہدرہ کی تنظیم کو منہاج فری پولی کلینک کے قیام پر دلی مبارکباد پیش کی۔

رپورٹ: میاں محمد فاروق (پریس سیکرٹری)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top