تحریک منہاج القرآن تحصیل افضل پور آزاد کشمیر کے زیراہتمام بچوں میں کتب کی تقسیم

تحریک منہاج القرآن تحصیل افضل پور میرپور آزاد کشمیر کے زیراہتمام سکول کے بچوں میں نصابی کتب تقسیم کی گئیں۔ اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ میرپور کے کوآرڈینیٹر شاہد محمود قادری مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نےمنہاج القرآن علماء کونسل آزاد کشمیر کے تحصیلی صدر قاری محمد علی کے ساتھ مختلف اسکولوں کے بچوں میں نصابی کتب تقسیم کیں۔ نصابی کتب تقسیم کرنے کی تقریب میں منہاج القرآن کے مقامی قائدین کے علاوہ اہل علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ اس موقع پر انہوں نے منہاج القرآن میر پور آزاد کشمیر کی اس کاوش کو بے حد سراہا۔ منہاج القرآن کے مقامی قائدین نے اسکول کے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے آئندہ بھی کتب تقسیم کرنےکی اس مہم کو جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top