منہاج SMS کلب کے رکن بنیں

مورخہ: 01 اگست 2011ء

  for English help, please click here

امدادی مضامین سیریز میں خوش آمدید، آپ کا تعلق کسی بھی ملک سے ہو ذیل میں دیئے گئے مراحل کی روشنی میں آپ منہاج SMS کلب کے رکن بن سکتے ہیں۔ پاکستان میں Ufone ، Mobilink ، Telenor اور Zong کی سروس رکھنے والے صارفین اس کلب کی رکنیت لے سکتے ہیں۔ Warid کے صارفین فی الحال اس کلب کی رکنیت اختیار نہیں کر سکتے۔

براہ مہربانی MinhajMQI کو follow کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے بٹن پر کلک کریں۔ اسے کلک کرنے پر آپ کو Twitter کی رکنیت کے لئے رہنمائی دی جائے گی اور بعد ازاں نہ صرف آپ MinhajMQI کو آن لائن سبسکرائب کر سکیں گے بلکہ تمام پیغامات کو اپنے موبائل فون پر بھی حاصل کر سکیں گے۔

پہلا مرحلہ : Twitter پر رجسٹریشن

اگر آپ کے پاس پہلے سے Twitter کا اکاؤنٹ ہے تو آپ اس مرحلے کو چھوڑ کر نیچے چلے جائیں۔

اگر آپ کے پاس پہلے سے Twitter کا اکاؤنٹ نہیں ہے تو نیچے دیئے گئے لنک کو کلک کر کے پہلے اس کی رکنیت اختیار کریں۔  


  رکنیت حاصل کرنے کے لئے "Create my account" پر کلک کریں۔


ہو سکتا ہے کہ Twitter آپ سے انسان ہونے کا ثبوت مانگے۔

ایسی صورت میں نیچے دیئے گئے الفاظ کو لکھ کر ثابت کریں کہ آپ مشین نہیں بلکہ انسان ہیں اور فارم کو Submit کر دیں۔

اب آپ اکاؤنٹ بنا چکے ہیں اور Twitter کی طرف سے آپ کے فراہم کردہ ای میل ایڈریس پر تصدیقی ای میل بھیجی جا چکی ہے۔

  اپنی ای میل چیک کریں اور اس میں فراہم کردہ لنک کو کلک کریں۔

دوسرا مرحلہ : MinhajMQI کو follow کرنا اور موبائل فون کو Twitter کے ساتھ ایکٹیو کرنا

اب آپ تمام تحریکی پیغامات کے حصول کے لئے www.twitter.com/MinhajMQI پر جائیں اور Follow کو کلک کریں۔ جیسا کہ نیچے دکھایا گیا ہے:


  یہاں MinhajMQI کو follow کرنے کے بعد اپنے موبائل فون کو ایکٹیو کرنے کے لئے نیچے دی گئی تصویر کے مطابق متعلقہ آئیکون کو کلک کریں۔


  اب آپ کو موبائل فون ایکٹیو کرنے کو کہا جائے گا۔

یہاں Ok پر کلک کرنے کے بعد آپ کو نیچے دیئے گئے فارم کی طرف بھیج دیا جائے گا۔


  اپنے ملک کا انتخاب کریں کے بعد اپنا فون نمبر لکھیں اور Start پر کلک کر دیں۔

اس سکرین میں Start پر کلک کرنے کے بعد آپ کو اگلے صفحے پر بھیج دیا جائے گا جہاں آپ کو اپنے فون نمبر کی تصدیق کے لئے کہا جائے گا۔


  اب آپ اپنے موبائل فون سے ایک پیغام 40404 پر بھیجیں، اس میں صرف GO لکھا ہو، تاکہ آپ کے فون کی تصدیق ہو سکے۔


جونہی آپ کے فون کا تصدیقی عمل مکمل ہوگا آپ کے کمپیوٹر پر خودبخود نیچے والی سکرین نمودار ہو جائے گی۔

  یہاں آپ اپنی آپشن کا انتخاب کر کے Save کا بٹن دبا دیں۔

اب Twitter کی طرف سے آپ کے موبائل فون کا تصدیقی عمل مکمل ہو چکا ہے۔


تیسرا مرحلہ : موبائل فون پر MinhajMQI سے پیغامات کا حصول

  اب آپ نیچے دی گئی تصویر کے مطابق آئیکون کو کلک کریں۔

ان مراحل کی تکمیل پر آپ اپنے موبائل فون پر MinhajMQI سے پیغامات حاصل کر سکیں گے۔



تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top