منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا میں اگست کے مہینہ میں جمعہ کی نماز اسپورٹس ہال میں بھی ادا کی جائے گی

مورخہ: 01 اگست 2011ء

بارسلونا (نوید احمد اندلسی) منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیرانتظام ہمیشہ کی طرح اس سال بھی ماہ رمضان (اگست) کے دوران جمعہ کی نماز منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے علاوہ اسپورٹس ہال EL Raval میں بھی ادا کی جائے گی جو کہ Rambla del Raval پر واقع ہے۔ اسپورٹس ہال 1:30 بجے کھلا کرے گا جبکہ نماز جمعہ کی جماعت 2:30 بجے ادا کی جائے گی۔ ہال میں زیادہ سے زیادہ 800 افراد کی گنجائش ہے، مذکورہ تعداد مکمل ہونے پر ہال کا دروازہ بند کر دیا جائے گا، ہال میں نماز کے لئے آنے والے تمام افراد سے وقت کی پابندی اور باوضو آنے کی درخواست کی ہے کیونکہ ہال میں وضو کا انتظام نہیں ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top