تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے نئے آفس کا افتتاح

مورخہ: 01 اگست 2011ء

تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے نئے آفس کا افتتاح احمد نواز انجم امیر پنجاب تحریک منہاج القرآن اور سید توقیر الحسن گیلانی ناظم پنجاب نے کیا جس کے بعد تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے صدر محمد اسلم قادری نے تحصیل ڈسکہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ ان شاءاللہ ہر سال کی طرع امسال بھی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈسکہ کی طرف سے غریب اور نادار لوگوں کے لیے فری رمضان پیکج دیا جائے گا اور 27 روزہ فری میڈیکل کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے نیز اس کے ساتھ ساتھ 200 افراد روزانہ فری افطاری بھی کیا کریں گے۔

ان شاءاللہ تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے لیے ہر گاؤں میں لا ئبریز بنا رہی ہے۔ امیر پنجاب احمد نواز انجم نے ان تمام کاموں کو سراہا اور دعا کی کہ اللہ ان کو برکت عطا فرمائے۔

اس موقع پر اللہ رکھا قادری ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ، حاجی عبد الرحمن بھٹی سرپرست تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ، عبدالستار انجم، صفدر علی بٹ، راشد رفیق، حاجی سلیم سلہری، میاں ناصر ایڈووکیٹ ظہیر عباس بھٹی ایڈووکیٹ، محمد ناصر مان اور تحریک کے تمام عہدیدار موجود تھے۔

پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top