تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے زیر اہتمام 20 روزہ افطاری پروگرام
تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام 20 روزہ افطاری کا پروگرام مدنی مارکیٹ سمبڑیال روڈ ڈسکہ میں ہو رہا ہے جس میں سینکڑوں افراد روزانہ فری افطاری کرتے ہیں۔ یہ پروگرام حاجی محمد سلیم سلہری کی زیر نگرانی میں ہورہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ جذبہ ہمیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دیا ہے کہ انسانیت کی خدمت دین کا حصہ ہے اس لیے ہم ہر سال رمضان المبارک میں لوگوں کی افطاری کا انتظام کرتے ہیں۔
افطاری سے پہلے بڑا پرنور منظر ہوتا ہے سب دوست مل کر درود پاک اور اللہ کے نام کا ذکر کرتے ہیں اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب سنایا جاتا ہے اور آخر میں دعا کی جاتی ہے۔ افطاری میں محمد اسلم قادری صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ، اللہ رکھا قادری ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ، صفدر علی بٹ، راشد رفیق، عبدالستار انجم اور تحریک کے دوسرے عہدیدران بھی موجود ہوتے ہیں۔ لوگوں نے تحریک کے اس کام کو بہت سراہا ہے۔
رپورٹ: راشد رفیق (ناظم نشر و اشا عت تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ)
تبصرہ