فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر علی اکبر الازھری کو صدمہ

مورخہ: 08 اگست 2011ء

فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر، ماہنامہ منہاج القرآن کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر علی اکبر الازھری کے حقیقی بھائی محمد آزاد مختصر علالت کے بعد رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے، ان کی عمر 32 سال تھی۔ نماز جنازہ مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن ماڈل ٹاؤن میں امیر تحریک علامہ فیض الرحمن درانی نے پڑھائی۔ تحریک منہاج القرآن کے قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض دیگر مرکزی، صوبائی قائدین، لاہور سے سینکڑوں کارکنوں اور اہل محلہ نے جنازہ میں شرکت کی۔ انہیں ھٹیاں بالا (آزاد کشمیر) کے قریب آبائی گاؤں پاہل میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ تحریک منہاج القرآن کا اعلیٰ سطحی وفد امیر پنجاب احمد نواز انجم کی قیادت میں تدفین کے موقع پر انکے آبائی گاؤں میں موجود تھا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ڈاکٹر علی اکبر الازھری اور اہل خانہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم نیک اور صالح انسان تھے اور انکی زندگی خدمت دین کیلئے وقف تھی۔ اللہ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے کر درجات بلند کرے اور انکے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، احمد نواز انجم اور دیگر مرکزی قائدین نے محمد آزاد کی ناگہانی موت پر ڈاکٹر علی اکبر الازھری سے تعزیت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top